بنگلورو15جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کی نشستوں پرانتخابات میں ہلچل تیزہوگئی ہے۔ کانگریس میں دوایم ایل سی سیٹوں کے لیے لابنگ تیزہوگئی ہے۔
ایم ایل سی کی سات نشستوں پرانتخابات 29 جولائی کوہونے ہیں۔ کانگریس کودوسیٹیں جیتنے کی امید ہے، جس کے لیے اب تک 52 دعویدار درخواست دے چکے ہیں۔ نصیر احمد، ایم سی وینوگوپال، این ایس بوس راجو، ایچ ایم ریونا، ٹی اے سراوانن اور ڈی یو مالیکارجنا اپنی مدت پوری ہونے کی وجہ سے نشستیں خالی کررہے ہیں۔
امید ہے کہ کانگریس کودوسیٹیں حاصل ہوں گی جبکہ اس کی حریف جماعت بی جے پی کو چار نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ جے ڈی ایس کوایک نشست ملنے کی امیدہے۔
قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے علاوہ حکمراں جماعت بی جے پی کے 116 ارکان اسمبلی ہیں جبکہ کانگریس کے 68 اور جے ڈی ایس کے پاس قانون ساز اسمبلی میں 34 ارکان ہیں۔
کانگریس کارکنان بی جے پی کی طرف سے راجیہ سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے دوامیدواروں کی مثالیں دے رہے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے کرناٹک سے ارنا کڑڈی اور اشوک گستی کو اپنے امیدوار کے طور پر کھڑا کیا ہے۔
ٹکٹ کے ایک دعویدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایاہے کہ بی جے پی نے یہ طریقہ دکھایا ہے کہ پارٹی کے محنتی کارکنوں کو ایوارڈ کس طرح دیا جاتا ہے۔ ہماری پارٹی کو اس طرح کی پیروی کرنی چاہیے۔